ملتان میں انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے کامیاب انعقاد پر453افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم

July 07, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر نے ملتان میں انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے کامیاب انعقاد اور امن و امان کے قیام میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ، لیڈیز سٹاف، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے 453 افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئےایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال، ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل، ایس پی سٹی ڈویژن احمد نواز شاہ، ایس پی گلگشت ڈویژن حسن جہانگیر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نمرین منیر ان کے ہمراہ تھے۔