تحریک انصاف کی رہنما آصفہ سلیم اور گلناز کاشف کی قاسم خان سوری سے ملاقات

July 07, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف شعبہ خواتین کی سٹی صدر آصفہ سلیم ملک اور سینئر رہنما گلناز کاشف نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے ملاقات کی ، انہوں نے شعبہ خواتین ملتان سٹی کی سیاسی سرگرمیوں اور ملتان میں حلقہ پی پی 217 سےپی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی کی الیکشن کمپین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،قاسم خان سوری نے پارٹی کے حوالے سے خواتین کی کار کردگی کو سراہا۔