انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور ، میکینکل انجینئرنگ کے طلبہ کے پراجیکٹس کی نمائش

August 07, 2022

پشاور (خصوصی نامہ نگار) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے شعبہ میکینکل انجینئرنگ کےسال آخر طلبہ کے پراجیکٹس کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ کے 41پراجیکٹس نمائش کیلئے رکھے گئے تھے ۔نمائش کا اہتمام شعبہ میکینکل انجینئرنگ نے چییرمین پروفیسر ڈاکٹر رضوان گل کے زیر نگرانی کیا گیا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آف میکینکل پروفیسر ڈاکٹر سحر نور تھے ۔ انہوں نے طلباء کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلباء تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کے ساتھ ساتھ تخلیقی کاموں میں بھی آگے ہیں، طلباء نے تخلیقی کام کے ساتھ ساتھ تحقیق کو بھی اپنے پراجیکٹس کا حصہ بنایا ہےانڈسٹری سے روابط میں طلباء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی صنعت کو درپیش مسائل کوحل کرنے میں مدد ملے گی۔ بعد ازاں انہوں نے نمائش کا دورہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر رضوان گل نے کہا کہ پراجیکٹ نمائش شعبے کی اہم سرگرمی ہے، انہوں نے نمائش میں حصہ لینے والی مقامی صنعتوں بشمول ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، ایف ایف اسٹیل، پیراپلیجک سنٹر پشاور، پاکستان انجینئرنگ کونسل اور دیگر صنعتوں کی شرکت کو سراہااور کہا کہ یونیورسٹیوں اور صنعت کےدرمیان مضبوط روابط کا قیام ضروری ہے صنعت کو بھی جامعات کیساتھ اپنے وسائل،سہولیات کا اشتراک کرنا چاہئے۔ انہوں نے کامیاب پراجیکٹ نمائش کے انعقاد پر ڈاکٹر ذیشان ظاہر اور فائنل ایئر پراجیکٹ نمائش کمیٹی کے دیگر ممبران کی کائوشوں کو سراہا،ایوالو ایشن کمیٹی کے ممبران ٹیوٹا کے پروفیسر اجمل ،ڈاکٹر طفیل حبیب، شعبہ میکینکل انجینئرنگ جلوزئی کیمپس انجینئرجہانگیر ایف ایف سٹیل پشاور اور مختلف طلبہ سوسائٹیوں کے رضاکار طلباء و طالبات خرج تحسین پیش کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آف میکینکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر سحر نور تھے جنہوں نے نمائش میں ۔ پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ، ڈا ئریکٹر انڈر گریجویٹ سٹڈیز اور رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔