کرنٹ لگنے سے 10سالہ بچہ جاں بحق

August 07, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ رمنا پولیس کو اختر نے بتایا کہ اس کابیٹا علیم خان کباڑ جمع کر تا ہے ، میرے کزن زر گل نے بتایا کہ علیم کی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہو گئی ہے اوراس کو پمز ہسپتال میں شفٹ کیاگیاہے۔ اطلاع پر میں اور زرگل جہاںمیرے بیٹے کو کرنٹ لگاتھا مین مرزا چوک پہنچے تو معلوم ہوا کہ چودھری باشم دودھ والے نے یو پی ایس کی تار ننگی چھوڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے میرے بیٹے کو کرنٹ لگا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔