سٹی پولیس آفیسراور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے محرم جلوس کے دورے و بریفنگ

August 08, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر نے گزشتہ رات صادق آباد سے نکلنے والے 7محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر دیگرپولیس افسران، علماءکرام، امن کمیٹی کے ممبران اور دیگر اداروں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے،سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے پوائنٹ وائز سیکورٹی انتظامات چیک کئے اور ہدایات دیں، انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران واہلکار وں کوالرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے پرشاباش دی ، اورکہاکہ محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق پر عملددرآمدکو یقینی بنایا جائے گا، خلاف ورزی پرقانونی کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثناء ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفرعلی شاہ نے آراے بازار کے علاقہ کے ماتمی جلوس کے روٹ کاجائزہ لیا ،ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب اوراے ایس پی کینٹ نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی، انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کو فوقتاً فوقتاً چیک اور بریف کریں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھی جائے۔