پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کیساتھ ہے،کلچراینڈٹورازم اتھارٹی ملازمین

August 08, 2022

پشاور( خصوصی نامہ نگار)خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس کے ملازمین سمیت ٹورازم پولیس کے نوجوانوں نے بھارت کی جانب سے تین سال قبل5اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور بھارتی اقدام کے خلاف پشاور سپورٹس کمپلیکس میں اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد عابد خان وزیر اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان نے کی، ڈائریکٹر امور نوجوانان عرفان خان ، ڈائریکٹرایڈمن اینڈفنانس ٹورازم اتھارٹی خورشید عالم خٹک، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سپورٹس سلیم رضا، ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ سمیت دیگر ملازمین نے ریلی میں شرکت کی۔ شرکاء نے قومی اور کشمیری جھنڈے سمیت احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے۔ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی عابد خان وزیر نےکہا کہ ریلی کے انعقاد کا مقصد کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی ہے، پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کیساتھ ہے اور ان کی جدوجہد آزادی میں ان کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو 3 برس گزر گئے، عالمی برادری بھارتی غاصبانہ قبضے کا فوری نوٹس لے اور کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کرے، جدوجہد آزاری میں برسرپیکار کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔