صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کردیا

August 08, 2022

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان کے صاحبزادے صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا۔نوابزادہ منصور احمد خان نے وزیر اعلیپنجاب پرویز الہی کو خط لکھ کر پروٹوکول لینے سے معذرت کرلی۔انہوں نے خط میں لکھا کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا۔نوابزادہ منصور احمد خان نے سرکاری گاڑی گھر اور عملہ نہ لینے کی درخواست کی ہے۔