گجرات، لالہ موسیٰ میں باپ نے 3 سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

August 08, 2022

گجرات(نمائندہ جنگ) باپ نے 3 سالہ بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے محلہ سلیم آباد میں امتیاز نے اپنی 3سالہ بیٹی ہانیہ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا،اطلاع ملنے پر ڈی پی او گجرات عطا الرحمان موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے بچی کی لاش تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا،پولیس نے ٹراما سینٹر لالہ موسیٰ سے بچی کا پوسٹمارٹم کرانے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،قتل کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ۔