عظمیٰ کاردار، عثمان بزدار پر اپنے الزامات پر قائم، سابق وزیر اعلیٰ کے قانونی نوٹس کا جواب دیا

August 08, 2022

لاہور(خبرنگار) تحریک انصاف کی منحرف ایم پی اے عظمیٰ کاردار نے سابق وزیر اعلی ٰپنجاب سردار عثمان بزدار پرکرپشن کے جو الزام لگائے تھے وہ ان پر قائم ہیں ۔عظمیٰ کاردار نے عثمان بزدار کے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا ہے جس میں کہا ہےکہ کرپشن کا کوئی غلط الزام نہیں لگایا عثمان بزدار نے عمران خان کی سربراہی میں بشریٰ بی بی ، فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کیساتھ ملکر کرپشن کی ، جس کے بارے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے تحقیقات کررہے ہیں اگر الزامات غلط ہیں تو فرح گوگی احسن جمیل گجر ملک سے فرار کیوں ہیں۔سردار عثمان بزدار نے عظمیٰ کاردار کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا، جس میں کہا گیا کہ عظمیٰ کاردار نے پریس کانفرنس ، ٹی وی پروگرام اور ٹوئیٹر کے ذریعے عثمان بزدار پر بطور وزیر اعلیٰ کرپشن کے الزام لگائے ، عظمیٰ کاردار پندرہ روز میں معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔