ہندو فیملی پر تشدد، صوبائی وزیر کی معذرت قبول کرلی گئی

August 09, 2022

کراچی(امداد سومرو) صوبائی وزیر عبدالباری پتافی اور ہندو کمیونٹی کے رہنماوں نے ایک ہندو فیملی پر حملے کا معاملہ گھوٹکی میں ایک جرگے میں ختم کردیا گیا۔ ہندو فیملی نے عبدالباری پتافی کی طرف سے کیگئی معذرت قبول کرلی ہے۔ ہندو فیملی پر 7 اگست 2020ڈسٹرکٹ گھوٹکی میں شاہ میر پتافی نے حملہ کیا تھا اور گاڑی کے شیشے توڑ دئے تھے۔ تاہم صوبائی وزیر عبدالباری پتافی شاہ میر پتافی کے ہمراہ ہندو فیملی کے پاس گئے اور معذرت کی جسے غیر مشروط قبول کر لیا گیا۔