ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے کا پارکوں کا دورہ، تزئین و آرائش کا جائزہ

August 11, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اےحافظ اُسامہ نےمختلف پارکوں کا دورہ کیا،صفائی،کٹائی اور پودوں کو پانی کی فراہمی سمیت تزئین و آرائش کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جاوید عارف بھی موجود تھے، حافظ اُسامہ نے کہا کہ شاہ شمس پارک میں تزئین و آرائش جاری ہے،آرٹس کونسل پارک میں پینٹ ورک،لائٹس کی تنصیب اور دیگر امور پر کام تیزی سے جاری ہے۔