گلشن معمار، افغان بستی کے قریب گھر پر چھاپہ، موٹرسائیکل لفٹرگرفتار، 8 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد

August 12, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نےگلشن معمار، افغان بستی کے قریب گھر پر چھاپے کے دوران موٹرسائیکل لفٹر کو گرفتار کر کے 8مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں ،پولیس کے مطابق برآمد موٹرسائیکلوں میں 5 کے انجن کھلے ہوئے ملے ہیں، برآمد 3موٹرسائیکلیں سائٹ سپر ہائی وے، نیو کراچی اور مبینہ ٹائون تھانے سے چوری کی گئی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہو نے والی 5موٹر سائیکلوں کا سی پی ایل سی میں ریکارڈ نہیں آرہا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔