سلیم بیگ کو دوبارہ چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کا فیصلہ

August 12, 2022

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے سلیم بیگ کو دوبارہ چیرمین پیمرا تعینات کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ذ رائع کے مطا بق وزیر اعظم نے سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے منظوری کی ہدایت کی تھی۔ واضح رہے کہ 28 جون 2022 سے چیئرمین پیمرا کا عہدہ خالی ہے۔ سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا 4 سالہ مدت 27 جون 2022 کو ختم ہوگئی تھی۔۔ذ رائع کے مطابق کابینہ نے ان کی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔