جشن آزادی: ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی پر تادیبی کارروائی کا انتباہ

August 12, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان میں جشن آزادی کے موقع پر پولیس کو الرٹ کر دیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز حسام بن اقبال نے ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی روک تھام اور تادیبی کاروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں ایس ایس پی آپریشنز حسام بن اقبال نے ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو جاری مراسلے میں کہا ہے کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں ، ون ویلرز کے خلاف سخت ایکشن لیے جائیں، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے خلاف اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی جائے، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ آتش بازی اور ہوائی فائرنگ والے سابقہ مقامات کی کڑی نگرانی کی جائے جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان ہدایات پر عملدرآمد میں تاخیر کا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا۔