شیر شاہ کو پانی کی فراہمی کا کام جلد شروع کردیا جائے گا، واٹر بورڈ

August 13, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ شیر شاہ کالونی کو پانی کی فراہمی کا کام جلد از جلد شروع کردیا جائے گاواٹر بورڈ حکام سے جے۔یو۔آئی وفد کی ملاقات، شیر شاہ ضلع کیماڑی میں فراہمی و نکاسی آب مسائل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال، تفصیلات کے مطابق ڈی ایم ڈی ٹی ایس واٹر بورڈ محمد ایوب شیخ سے جے۔یو۔آئی رہنما قاری محمد عثمان کی قیادت میں آنے والے وفد نے ایم ڈی سیکرٹریٹ کارساز میں ملاقات کرکے شیر شاہ میں درپیش فراہمی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حل کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں، ڈی ایم ڈی ٹی ایس واٹر بورڈ نے جے۔یو۔آئی رہنما کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شیر شاہ کالونی کو پانی کی فراہمی کا کام جلد از جلد شروع کردیا جائے گا۔