جماعت اسلامی کے مہنگی بجلی کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے

August 13, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر مہنگی بجلی اور بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں اور جلوس نکالے گئے ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں جی ایس ٹی، انکم ٹیکس، فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج اور نہ جانے کون کون سے تاوان شامل کر دئیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے آغاز پر پشاور قصہ خوانی بازار میں ہونے والے مرکزی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر جمعہ کو مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہوئے۔ مظاہروں میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔