سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی پاکستان اسٹیل مل کے معاملات پر اجلاس منعقد کرے گی

August 13, 2022

کراچی (اسد ابن حسن) سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی پاکستان اسٹیل مل میں گزشتہ حکومت کے دور میں صرف چھ ماہ یعنی 30جون 2020ء سے 31دسمبر 2020ء میں ادارے کا جو خسارہ 67ارب روپے ہوا اس پر بریفنگ لے گی۔ سیکرٹری سینیٹ کمیٹی ابوبکر صدیقی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسٹیل مل کارپوریٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا مجموعی خسارہ اور ادائیگیاں چھ ماہ میں مزید بڑھ گئیں۔ اس بات کی نشاندہی سینیٹر مشتاق احمد خان نے یکم اکتوبر 2021ء کو سینیٹ میں کی تھی جس کے بعد یہ معاملہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ ہوا۔