20 تولے زویور، نقدی و پرائز بانڈ چوری، 5 گاڑیاں، 32 موٹرسائیکل بھی غائب

August 13, 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی ،اسلام آباد میں درجنوں وارداتوں میں شہریوں کو 5گاڑیوں، 2 رکشوں ،32موٹرسائیکل، 4درجن سے زائد موبائل فون اوردیگر سامان سے محروم کردیاگیا۔ تھانہ رمنا کے علاقے میں بلقیس کے گھر جی الیون ٹو سے ملزم بیس تولہ زیور، نقدی اور پرائز بانڈز لے گئے ۔ گولڑہ کے علاقے میں یاسر سے موبائل، سبزی منڈی کے علاقے میں عاشق سے موٹرسائیکل اور نقدی، نون کے علاقے میں نوید کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی اور پرائز بانڈز، سیکرٹریٹ کے علاقے میں طفیل کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی اور طلائی زیورات، آبپارہ کے علاقے میں طاہر سے موبائل ،گولڑہ کے علاقے میں سبط الحسن کے گھرسے دو تولہ زیور،عمر کی گھریلوملازمہ سمیرہ اور سعدیہ نے ساڑھے پانچ لاکھ روپے ،کھنہ کے علاقے میں عاطف کے گھر سے موبائل ، سونا، اور نقدی اڑا لی گئی، آئی نائن کے علاقے میں بابر سے موبائل اور نقدی ،سبزی منڈی کے علاقے میں بلال سے موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔ تھانہ دھمیال کی حدود سے عبداللہ اشرف سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور موٹر سائیکل چھین لیا گیا۔ تھانہ وارث خان کی حدود سے فہیم احمد سے اسلحہ کی نوک پر 2موبائل فون اور 1ہزار روپے، بنی سے عمیر کی دکان سے اسلحہ کی نوک 55ہزا ر روپے، 2موبائل ، نیو ٹاؤن کی حدود سے سیداویس سے اسلحہ کی نوک پر 2موبائل ،گھڑی مالیت 50ہزاراور 35ہزار روپے، امجد معین سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون، لیپ ٹاپ، صادق آباد کی حدود سے سبطین سے اسلحہ کی نوک پر 2موبائل فون مالیت3لاکھ 80ہزار، نقدی 5ہزار چھین لیے گئے،تھانہ گنجمنڈی کی حدود سے محمد صادق کے گھر سے 3لاکھ50ہزار روپے،3 موبائل ، سونا مالیت 4لاکھ روپے اڑا لئے گئے۔