آئین وجمہوریت کی بحالی کیلئے ہمیشہ قربانیاں دیں‘اے این پی

August 13, 2022

کوئٹہ ( آئی این پی)اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا جنرل سیکرٹری نذیر علی پیرعلیزی حاجی شان عالم کاکڑ سید یاسین آغا اورثنااللہ کاکڑ نے سانحہ بابڑہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی خیبرپختونخوا میں اقتدارمیں آکر سانحہ بابڑہ کامقدمہ دوبارہ کھولے گی آج قیوم خان کو یاد کرنیوالا کوئی نہیں لیکن بابڑہ کے شہداءکو لاکھوں افراد ہرسال یاد کرتے ہیں رہنمائوں نے کہا کہ آئین اورجمہوریت کی بحالی کیلئے پارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دیں ہیں ۔