• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرے، ہیلتھ آرگنائزیشن

کوئٹہ (پ ر) الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم مینگل، چیئرمین میر عبدالعلی کھیازئی، جنرل سیکرٹری ملک الیاس شاہوانی، آفس سیکرٹری میر فرید مینگل اور پریس سیکرٹری خلیل اللہ کھیازئی دیگر نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے جائز مطالبات کے حق میں گزشتہ تین ہفتوں سے سراپا احتجاج ہےمگر افسوس کہ حکومتِ کی جانب سے تاحال سنجیدہ پیش رفت نہیں کی گئیانہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وائی ڈی اے اور الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کیاحتجاجی ریلی کو پولیس کی بھاری نفری کے ذریعے روکنا اور ٹکراؤ کی پالیسی اپنانا انتہائی قابلِ مذمت عمل ہےاس طرح کے اقدامات مسائل کے حل کیبجائے حالات کو مزید پیچیدہ اور کشیدہ بنا سکتے ہیںبیوروکریسی کی جانب سے بھی دانستہ طور پر اس معاملے کو الجھانے اور مزید مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہےجو کسی صورت مناسب نہیںانہوں نے کہا کہ وائی ڈی اے صحت کے شعبے سے متعلق مسائل کے حل کے لیے احتجاج کر رہی ہے اور ان کے مطالبات جائز، حقائق پر مبنی اور عوامی مفاد سے وابستہ ہیںحکومتِ کو چاہیئے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام مسائل کو بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرے تاکہ صحت کے نظام میں مزید رکاوٹیں پیدا نہ ہوںاگر مسائل کے حل کے لیے فوری اور مثبت اقدامات نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع اور سخت کیا جا سکتا ہےجس کی تمام تر ذمہ داری حکومتِ پر عائد ہوگیبیوروکریسی بھی ہوش کے ناخن لے انہوں نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کی کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہیں گے۔
کوئٹہ سے مزید