• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 جولائی 1977 ملک کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، غزالہ گولہ

کوئٹہ(استاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں ، 5 جولائی 1977 ملک کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جب شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر جمہوریت پر شب خون مارا گیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کے لئے آواز بلند اور بھرپور جدوجہد کی ہے اور پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس کی قیادت سے لیکر کارکنوں تک سب نے ملک میں جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں اور پارٹی نے ہمیشہ حقیقی جمہوریت کے لئے جدوجہد کی اور اپنی جدوجہد سے کبھی اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان اورپاکستان پیپلزپارٹی کے ہزاروں جیالوں نے ملک میں استحکام جمہوریت کے لیے جو قربانیاں دی ہیں انھیں تاریخ کے سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید