تحریک انصاف کے کارکن ذوالقرنین کا ام حریم کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ چلانے کا اعتراف

August 14, 2022

اسلام آباد(خبرایجنسی) بہاولپور سے پی ٹی آئی کے ایک اور کارکن ڈاکٹر ذوالقرنین نے پاک فوج کے شہدا ء کے خلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلنے کا اعتراف کرلیا۔ بہاولپور کے ذوالقرنین نے ام حریم کے نام سے فیک اکائونٹ چلانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے بیانیے سے متاثر ہونے پر پچھتاوا ہے، فوج کے شہدا ء کے بارے میں نفرت انگیز پروپیگنڈا اپنی جماعت کے کہنے پر کیا، ڈاکٹر ذوالقرنین نے عمران خان کے جھوٹے بیانیے سے متاثر ہونے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور پاک فوج کے خلاف اپنی شر انگیزی پر معافی کا طلب گار ہوں، عوام جھوٹے لیڈروں کے ملک اور فوج دشمن بیانیہ کا حصہ نہ بنیں، پاک فوج اور اس کے شہدا پاکستان کا فخر ہیں۔