عمران کو شہباز گل کے بیان کی مذمت کرنے کی توفیق نہیں ہوئی، عطاء تارڑ

August 14, 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک کوئی قانونی نوٹس نہیں موصول ہوا ہے،نوٹس دیکھ کر فیصلہ کروں گا کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہے یا نہیں پیش ہونا،عمران خان کو شہباز گل کے بیان کی مذمت کرنے کی توفیق نہیں ہوئی۔وہ جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک،سینئر صحافی و تجزیہ کار اطہر کاظمی اور سینئر تجزیہ کار منیب فاروق بھی شریک تھے۔محمد مالک نے کہا کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل کیا گیا تو ٹھیک فیصلہ ہوگا، صدر مملکت، چیف جسٹس، وزیراعظم، اسپیکر اور چیف الیکشن کمشنر جیسے آئینی عہدے متنازع ہوگئے ہیں۔