ایک روزمیں 105صارفین کو بجلی چوری کرتے پکڑ لیا، میپکو

August 14, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو کی ٹیموں نے ایک روزمیں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے105صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ51ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر 31 لاکھ 48ہزارروپے جرمانہ عائد جب کہ7مقدمات درج کرائے گئے۔