کشمیر پریمیئر لیگ میں جموں جانباز سنسنی خیز مقابلے کے بعد سرخرو

August 16, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کشمیر پریمیئر لیگ میں جموں جانباز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اوورسیز واریئرز کو شکست دے دی۔ جموں جانباز نے 7.5 اوورز میں پانچ وکٹ پر 105 رنز بنالئے۔ شاہ زیب 40 رنزبناکرنمایاں رہے۔ شرجیل خان نے 29 اور اعزاز خان نے 16 رنزبنائے۔ فاسٹ بولر سہیل خان نے ہیٹ ٹرک کی۔ اوورسیز واریئرز نے مقررہ 8 اوورزمیں 3 وکٹ پر 101 رنزبنائے تھے۔ اس سے قبل اتوار کی شب مظفرآباد ٹائیگرز نے باغ اسٹالینز کو سات وکٹ سے شکست دی۔ بارش کی وجہ سے میچ کو پانچ پانچ اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ فاسٹ بولر میر حمزہ نے دو وکٹ لئے اور ایک ناقابل یقین کیچ لیا۔ ٹائیگرز کو جیت کیلئے پانچ اوور میں 53 رنز کا ہدف ملا تھا۔ مظفرآباد ٹائیگرز نے 4 . 4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 53 رنز کا ہدف پورا کر لیا۔ میرپور رائلز نے کوٹلی لائنز کوچار وکٹ سے ہرایا۔ میرپور رائلز نے مقررہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان 19 اعشاریہ چار اوورز میں حاصل کر لیا ۔ فاتح ٹیم کے علی عمران نے 84 رنزکی اننگزکھیلی ۔کپتان شعیب ملک نے 48 رنزبنائے۔ قبل ازیں کوٹلی لائنز نے چھ وکٹ پر 151 رنز بنائے تھے۔ دانش عزیز نے52، حسان خان نے27، حنیف آزاد نے26 اور سرفراز احمد نے 24 رنز بنائے۔ قبل ازیں افتتاحی میچ بار ش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا اورراولا کوٹ ہاکس کو ڈی ایل میتھڈ پر فاتح قرار دیا گیا۔