ڈیرن سیمی کی یوم آزادی پر مبارکباد

August 16, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ’’75 واں یوم آزادی مبارک پاکستان‘‘ لکھا۔ انہوں نے پاکستانی پرچم تھامے مزارِ قائد پر لی گئی اپنی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔