ملعون رشدی پر حملے سے کوئی تعلق نہیں، خود ذمہ دار ہے، ایران

August 16, 2022

تہران( اےایف پی)ایران نےملعون سلمان رشدی پرحملہ کرنیوالےشخص سےتعلق کی تردیدکرتےہوئےکہاہےکہ سلمان رشدی اس واقعہ کاخودذمہ دارہے،حملہ قدرت کی طرف سےایک سزا،شیطان ایک آنکھ سے اندھا ہوگیا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نےکہاکہ ہم سلمان رشدی پر امریکامیںحملے کے حوالے سے سمجھتے ہیں کہ اس کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں بلکہ صرف خود سلمان رشدی اور اس کے حامیوں پر ہی عائد ہوتی ہے۔کسی کو بھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اس معاملے میں ایران پر کسی بھی قسم کا کوئی الزام عائد کرے۔ملعون سلمان رشدی پر حملے کے بعد ایران کےمیڈیامیں خوشی کا اظہارکیا گیا ایرانی میڈیا نے کہا کہ ملعون سلمان رشدی پر حملہ قدرت کی طرف سے ایک سزا ہے اور شیطان ایک آنکھ سےاندھاہوگیاہے۔