اندھی گولی سے زخمی ہونے والی خاتون نشترہسپتال منتقل

August 16, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر) نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے زخمی ہونے والی40سالہ خاتون کونشترہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش کے لئے کارروائی کاآغاز کردیا ،سیداں والی کھوئی کےرہائشی مختارشاہ کی بیوی اپنے گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی۔