نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے کمشنر کابولٹن بلاک لیڈی ریڈنگ کا دورہ

August 16, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر) نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے کمشنر خیبر پختونخوا طارق جاوید، نے اپنے ٹیم کے ہمراہ بولٹن بلاک لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا۔ان کو ہسپتال کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ابرار نے ہسپتال کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ ٹیم نے بولٹن بلاک کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ مذکورہ بلاک 26 کمروں پر مشتمل ہے، یہاں مریضوں کو کھانے پینے کے لیئے دی جانے والی اشیاء خوراک جبکہ عمومی حفظان صحت کی حالت تسلی بخش تھی۔ دیگر طبی سہولیات کی فراہمی بھی اطمینان بخش دکھائ دی۔ جبکہ میڈ کیئر کے نام سے نیا زیر تعمیر بلاک کا بھی ٹیم نے دورہ کیا۔ جہاں مریضوں کے ساتھ آنے والے حاضرین اور تیمارداروں کے انتظار کی جگہیں بھی دستیاب تھیں۔ جس پر کام شروع ہے اور امید ہے یہ زیر تعمیر بلاک بھی جلد ہی مکمل ھوجائیگی۔