ایف آئی اے میں خاتون سمیت 3 ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تبادلے اور تعیناتی

August 17, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے احکامات پرخاتون سمیت 3ڈپٹی ڈائریکٹر ز کے تبادلے اور تعیناتی کر دی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل رابعہ قریشی تباد لہ اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل اور یہاں سے علی مراد کا تبادلہ ایس بی سی کر دیا گیا، جبکہ ایاز مہر کوڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سر کل تعینات کر دیا گیا ۔پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات شروع ہونے سے قبل ہی ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر رابعہ قریشی کے تبادلےنے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اےعبداللہ شیخ پرکئی سوالات کھڑے کردئیے ہیں ۔