KP میں TTP مخالف گروپ حالات خراب کر رہے ہیں، بیرسٹر سیف

August 17, 2022

پشاور( نمائندہ جنگ ) خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے صوبہ میں امن و امان کی صورت حال اور پولیس و سکیورٹی فورسز کی جانب سے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور سلامتی کیلئے اقدامات پر بھر پور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہKPمیں TTPمخالف گروپ حالات خراب کر رہے ہیں، سوات میں مکمل امن اور حکومتی رٹ قائم ہے اور کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ، سکیورٹی اداروں کے اقدامات کی بدولت سوات آنے والے عناصر واپس جاچکے ہیں ،تحریک طالبان پاکستان کیساتھ سیز فائر پر عمل درآمد جاری ہے، ٹی ٹی پی کے بعض امن مخالف گروپس فریقین میں بداعتماد ی پیدا کرنے کے خواہاں ہیں ، یہ گروپس صوبہ میں بدامنی واقعات میں ملوث ہیں لیکن صوبائی حکومت اپنی رٹ، ملک کی سلامتی، عوام کی حفاظت اور امن پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ صوبائی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز وزیر اعلیٰ محمود خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایاکہ کابینہ اجلاس میں صوبے میں مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔