30 ستمبر تک آن لائن پراپرٹی اور ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر ریلیف پیکیج

August 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی صدارت میں ہونیوالی ڈائریکٹرز میٹنگ میں صوبہ بھر کے ٹیکس گزاروں کو 31 اگست تک ٹیکس چالان کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ٹیکس گزاروں کو ہرممکن تعاون کی ہدایات کی گئی ہے، پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس میں 30 ستمبر تک آن لائن کے ذریعے یکمشت ادائیگی پر بالترتیب 10 فیصد اور 15 فیصد تک ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈائریکٹر ایکسائز ملتان ڈویژن عبداللہ خان جلبانی نے ٹیکس گزاروں تک چالانوں کی فراہمی کے لئے تمام سرکل کے ای ٹی اوز انسپکٹرز و دیگر فیلڈ ٹیموں کو متحرک کردیا ہے ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق تاجر تنظیموں سمیت بزنس کمیونٹی اور کمرشل و لگژری جائیدادوں کے حامل ٹیکس گزاروں کو حکومتی ریلیف پیکیج سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے۔