سرائیکستان قومی اتحادکا فورٹ منرو میں غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کیخلاف بھوک ہڑتال کیمپ، احتجاجی مظاہرہ

August 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سرائیکستان قومی اتحاد کے زیر اہتمام غیر ملکی سیاح خاتون کے ساتھ فورٹ منرو میں مبینہ اجتماعی زیادتی کے خلاف نواں شہر چوک پر بھوک ہڑتال کیمپ لگایا اور احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کی ، انہوںنے کہا کہ متاثرہ خاتون سے ناانصافی ریاست کے قانون کے لئے چیلنج ہے ،ہائی کورٹ کے جسٹس کی قیادت میں جے آئی ٹی بنا کر حقائق سامنے لائے جائیں،مظاہرے سے سرائیکستان جمہووری پارٹی کے سربراہ سید مہدی الحسن شاہ ،حاجی احمد نواز سومر و،جام فیض اللہ، محمد بخش براٹھا ،رانا ذیشان نون، عرفان خان بلوچ، طا ہر قریشی ، محمد علی شاہ رضوی ،فادر یونس عالم، اختر شاہ نے بھی خطاب کیا ۔