• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے‘ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت ضلعی محکموں کا کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سرکاری محکموں کی کارکردگی‘ جاری ترقیاتی منصوبوں، ریونیو اہداف اور عوامی خدمات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور تمام محکمے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں‘ انہوں نے ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون سے حکومتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک بہتر انداز میں پہنچائے جا سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کو سراہا جبکہ ناقص کارکردگی پر متعلقہ افسران سے جواب طلبی بھی کی۔اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا ۔
ملتان سے مزید