ملتان (سٹاف رپورٹر ) جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلی ممبر صوبائی ڈویژنل اور ضلع امن کمیٹی ممتاز عالم دین علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا ہے کہ تجارت اگر عبادت سمجھ کر کی جائے تو خیر و برکت کا ذریعہ بن سکتی ہے تاجروں کو چاہئے کہ وہ دینی تقاضوں کے مطابق تجارت کریں اور اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمت پلازہ کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پلازہ کے مالک شہباز بابر سیال ،حامد رضا رحمہ سنٹر کے سرپرست اعلی ملک سلیمان ، صدر محمد کاشف، چیئرمین سعد قریشی،جنرل سیکرٹری یونس بھٹی کچہری روڈ کے ملک عتیق الرحمن ، ممتاز علما علامہ قاضی بشیر احمد گولڑوی ،علامہ ڈاکٹر ارشد علی بلوچ ،ملک شفیق ،نعمان بختیار اور بڑی تعداد میں تاجر رہنما بھی موجود تھے۔