• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) خلیفہ دوئم، مرادِ رسول، امیرالمو منین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یومِ شہادت کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دینی، سیاسی، سماجی اور انتظامی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور آپ ؓ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیامقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسلام کی وہ عظیم اور بے مثال شخصیت ہیں جن کے دورِ خلافت کو اسلامی تاریخ کا سنہرا باب قرار دیا جاتا ہے۔خواجہ ندیم مدنی صدیقی ،ملک عامر علی وینس اور صاحبزادہ قاری ریاض نظامی نے کہا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شخصیت حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والی شخصیت تھی۔
ملتان سے مزید