ملتان (پ ر)دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانیوال میں مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں خانیوال سے وابستہ مختلف صحافیوں، شخصیات اور ذمہ داران کے مرحوم رشتہ داروں کے ایصالِ ثواب کے لیے مدرسہ کے بچوں نے قرآنِ پاک کی تلاوت اور قرآن خوانی کی۔ اس موقع پر تحصیل نگران قاری رضاالمصطفیٰ عطاری نے ایصالِ ثواب کی اہمیت پر بیان کیا۔اجتماع میں منظور حسین بھٹی کی والدہ ، عظیم سرورکے والد شیخ محمد سرور، محمد جمیل ، ملک نعیم اقبال اعوان کی ساس، ثاقب خان کے سسر، قمر بشیر احمد مرحوم، محمد اشرف گادھی کی ہمشیرہ اور شاہد انجم کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ڈویژن ذمہ دار شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ ریاض عطاری نے دعا کروائی۔