ملتان ( سٹاف رپورٹر) مقدمہ میں نامزد ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ قادر پورراں پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم کے ساتھی رستم نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار کرادیا ملازمین نے رستم کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔