ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ صدر پولیس نے ملزم اعجاز سے پسٹل پانچ گولیاں قطب پور پولیس نے ملزم عادل سے پسٹل اور شاہ شمس پولیس نے ملزم طاہر سے پسٹل برآمد کرلیے ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔