ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتای منظور کر نے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد زوہیب نے ضمانت بعد از گر فتاری کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف پولیس تھانہ گلگشت نے رواں سال شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 617/26 درج کیا جبکہ مقدمہ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس لیے عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دے۔