ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 19واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی سربراہی میں منعقد کیا گیا۔اجلاس میں 18ویں میٹنگ کے منٹس کی توثیق کی گئی۔اس کے علاوہ موجودہ مالی سال 26۔2025 اور اگلے مالی سال 27۔2026 بجٹ جس کا حجم (244۔1088) ملین اور (048۔1339) ملین باالترتیب ہے کا جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ مالی سال (26-2025)اور اگلے مالی سال (27-2026) بجٹ جس کا حجم (008-686) ملین اور (381-578) ملین باالترتیب ہے کا جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی ۔اجلاس میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ سے مس سعدیہ اختر سیکشن آفیسر، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے مس ماریہ جاوید ڈپٹی سیکرٹری،ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ڈی۔ جی فنانس غلام نبی،ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر،ڈین فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سلمان قادری، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈائریکٹر ڈاکٹر عمار مطلوب، ڈاکٹر محمود عالم، رجسٹرار سمعیہ امبرین، ٹریژار محمد رفیق فاروقی، شکیل احمد، رانا علی ضیا، افتخار احمد اورشیر زمان نے شرکت کی۔