خاور رضوی کی زندگی اور شاعری ظلم و جبر کیخلاف جدوجہد سے عبارت ہے‘ مقررین

August 18, 2022

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) خاور رضوی کی زندگی اور شاعری حق کی حمایت اور ظلم و جبر کیخلاف مسلسل جدوجہد سے عبارت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیدہ منیر فاطمہ نے شاعر اور ادیب سید سبط حسن خاور رضوی کے دعائیہ اجتماع و مجلس برسی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کیلئے دن رات کام اور جمہوریت کیلئے خاور رضوی کی بے لوث خدمات پر انہیں اعزاز دیا جائے۔ مہمان خصوصی سیدہ کرن عابدی اور سیدہ حنا نقوی نے بھی خطاب کیا ۔