خیرپور: طوفانی بارش سے جانی و مالی نقصانات ، رین ایمرجنسی نافذ کی جائے، نثار بھنبھرو

August 21, 2022

خیرپور(بیورو رپورٹ) قانون دان نثار احمد بھنبھرو ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ خیرپور میں طوفانی بارشں سے بڑی تباہی ہوئی ہے جانی مالی نقصانات ہوئے ہیں سندھ حکومت کو رین ایمرجنسی نافذ کرنے کی اپیل کرتے ہیں وہ آبادگاروں اور وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ بارش سے متاثر علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔