پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اوگرا

September 15, 2022

فائل فوٹو

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق گردش کردہ خبریں بےبنیاد ہیں۔

اوگرا ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 ستمبر 2022 کی رات کو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

ترجمان اوگرا کا مزید کہنا تھا کہ غلط معلومات پھیلانے سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 ستمبر سے کم ہونے کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔

زرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت 9.62 روپے کم ہوکر 235.98 روپے سے 226 روپے ہوسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.04 روپے اضافے کے بعد 247.26 سے بڑھ کر 250.30 روپے ہوسکتی ہے۔