عمران طاہر سے بہت کچھ سیکھوں گا، عبید شاہد

September 23, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان جونیئر لیگ میں بہاولپوررائلز کےکپتان عبید شاہدنے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کے مینٹور عمران طاہر ہیں ، بیٹنگ اور بولنگ میں عمران طاہر سے بہت کچھ سیکھوں گا ۔ کپتان بننے کے بعد اب ایسا لگ رہا کہ خواب سچ ثابت ہو گیا ۔ مجھے اچھی کیٹگری میں چنا گیا ہے ، میں نے سوچا ہے کہ پیسوں کاکیا کرنا ہے ۔پی جے ایل سے ملنے والے پیسے اپنے والدین اور بھائی کو دوں گا۔