سندھ کی گورنر شپ جلد مل جائے گی، امین الحق

September 23, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما اور وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا ہے کہ بہت جلد سندھ کی گورنر شپ ایم کیو ایم کو مل جائے گی، نسرین جلیل ہماری امیدوار ہیں وہ جمعرات کو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ عمران خان ریڈ لائن کراس نہ کریں وہ بطور وزیر اعظم میرے باس رہ چکے ہیں،مگر اب انہیں اپوزیشن لیڈر بن کر ملک کیلئے کام کرنا چاہئے، وزیراعظم نہیں پارلیمان مضبوط ہے ،جوعوام کے ووٹوں کی امانت ہے ، وزیراعظم نہیں پارلیمان مضبوط ہے عوام کے ووٹوں کی امانت ہے، جولائی اور اگست میں بارشوں نے شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا۔