پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس، غیر ملکی لیگز کیلئے پالیسی منظور ہوگی

September 24, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ ،گورننگ بورڈ کی میٹنگ ہفتے کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہورہی ہے جس میں غیر ملکی لیگز کیلئے پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ کئی کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگ کے لئے این او سی نہیں مل رہی ہے اور وہ اس وجہ سے ہونے والے نقصان کا ازالہ چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں بنائی گئی پالیسی کی منظوری لی جائے گی۔ ڈومیسٹک کرکٹ کی پلے انگ کنڈیشن اور ایسوسی ایشن کے آئین میں معمولی ردو بدل بھی تجویز ہے۔ رمیز راجا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کئی پالیسی معاملات اور پاکستان جونیئر لیگ پر اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔