ڈوپ ٹیسٹ دو ماہ پہلے لیں، انعام بٹ

September 24, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ٹاپ ریسلر محمد انعام بٹ نے کہا ہے کہ بڑے مقابلوںکیلئے ڈوپ ٹیسٹ دو ماہ قبل لئے جانے چاہئں، کامن ویلتھ گیمز کیلئے ٹیسٹ دس سے بارہ دن پہلے لئے گئے جس کی رپورٹ کم از کم 20 روز میں موصول ہوتی ہے اور کھلاڑی سفر پر روانہ ہوچکا ہوتا ہے۔ اسد کا واقعہ افسوس ناک ہے ، ہماری بدنامی ہوئی ہے ، فیڈریشن کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنا چاہئے۔