مسلح افراد نے سونا، نقدی چھین لی، چھری بردار عورتوں کا ڈاکہ

September 24, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی، اسلام آباد میں شہریوں کو 3گاڑیوں،2 رکشوں، 35موٹر سائیکلوں، 38 موبائلز، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیوارت اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیاگیا۔ تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو تیمور سلطان نے درخواست دی کہ میں اپنے بھائی ارسلان اوردوست جاویدکے ساتھ موٹرسائیکل پر ڈھوک نجو پل کے پاس جا رہا تھا کہ 2 نامعلوم مسلح افراد نے روک کر ہم سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل،3موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ احسان جاوید سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور 9600 روپے چھین لئے گئے۔عابس علی نے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو درخواست دی کہ ایک گاڑی کا سودا کرنے کیلئے اپنے گھر سے نکل کر جا رہا تھا کہ نا معلوم افراد گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 20 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے، ٹیکسلا پولیس کو محمد عدیل نے درخواست دی کہ میں جنرل سٹور دکان بنا رکھی میں اپنے بھائی شرجیل احمد اور دوستوں ذاکر حسین و مجاہد حسین کے دکان پر موجود تھا کہ دو موٹر سائیکل پر 4نامعلوم اشخاص مسلح پسٹل و رائفل آگئے اور ہمیں دکان کے اندر کھڑا کر لیا اور مجھ سے 59000 روپے موبائل فون اور میرے بھائی شرجیل احمد سے موبائل جبکہ ذاکر حسین سے 5000روپے مجاہد حسین سے موبائل فون اسلحہ کے زور پر چھین لیا ملزمان جاتے ہوئے میری دکان سے نصف بوری چینی، گھی کا کارٹن سگریٹ اور مصالحہ وغیرہ بھی اٹھا لے گئے ، تھانہ نصیر آبادپولیس کو ساجد حسین نے درخواست دی کہ میں گھر میں موجود نہ تھا کہ کچھ مسلح افراد اسلحے کی نوک پر گھر میں داخل ہوئے جن میں بلال،واجد،ساجد ،ماجد،دلاور،حمیدہ،شبنم،مریم وغیرہ تھے۔ انہوں نے میری بیوی اور بچوں کو مارا اور میرے گھر سے تقریباً5لاکھ روپے اور 15تولے سونا اٹھا کرلے گئے ، تھانہ رمنا کی حدود سے سجاد سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون ، تھانہ کورال کی حدود سے 3 نا معلوم عورتوں نے چھری کی نوک پر یرغمال بنا کر عرفان کی بیوی سے 2 ہزار پونڈ ، طلائی زیوارت چھین لئے۔تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود سے جاوید وغیرہ سے 6 موبائل فون اور 29 ہزار درہم چھین لیے گئے،تھانہ آبپارہ کی حدود سے راشد کی گاڑی سے ٹائر ، اقبال کا کیمرہ اور لیپ ٹاپ ، شہزاد ٹاون کی حدود سے اسد کا موبائل فون، کھنہ کی حدود سے جمیل کے 12 دمبے، لوہی بھیر میں ظہیر کے گھر سے 15 تولہ سونا اور موبائل نا معلوم چور لے اڑے۔