عوام کی خدمت کا مشن جاری رہے گا، ارباب عثمان خان

September 25, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی)اے این پی ضلع پشاور کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سینئر وائس چیئرمین ارباب عثمان خان اور تحصیل کونسل چمکنی پشاور کے چیئرمین ارباب محمد عمر خان نے بجلی و گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ بجلی بلوں کی قیمت میں بے تحاشا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ عوام کے لئے بہت بڑا عذاب بن گئی ہے گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے لوگوں کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں جبکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہوچکی ہے۔ ارباب عثمان خان اور ارباب محمد عمر خان نے اپنی رہائش گاہ پر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صوبے کی ضرورت سے زیادہ بجلی و گیس پیدا ہو رہی ہے اس کے باوجود خیبر پختونخوا میں بجلی و گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ صوبے کے عوام سے ناانصافی ہے تحصیل چمکنی کو مثالی تحصیل بنایا جائے گا ترقیاتی فنڈز کی پائی پائی عوام پر خرچ کی جائے گی۔ ارباب ایوب جان مرحوم کی عوام کی دن رات خلوص دل سے خدمت کا مشن جاری رہے گا اور عوام کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا۔